کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: جفت نماز اور وتر کے درمیان فصل کرنا
❮
❯
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي الْحُجْرَةِ وَأَنَا فِي الْبَيْتِ فَيَفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ بِتَسْلِيمٍ يُسْمِعُنَاهُ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجرے میں نماز ادا کرتے تھے ، اور میں گھر میں ہوتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جفت اور وتر کے درمیان سلام پھیر کر فصل کرتے تھے ، اور اس سلام کی آواز آپ ہمیں سناتے تھے ( یعنی بلند آواز میں سلام پھیرتے تھے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، عمر بن عبدالعزیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3462
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار الملحق المستدرك من مسند الانصار حديث السيدة عائشة رضى الله عنها 24012 ، أخرجه مسند أحمد برقم: 24018»
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ بِتَسْلِيمَةٍ وَيُسْمِعُنَاهَا .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جفت نماز اور وتر کے درمیان بلند آواز میں سلام پھیر کر فصل کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن سعید ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3463
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 5438، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 757، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2433، 2434، 2435»