مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الْفَصْلِ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ . باب: جفت نماز اور وتر کے درمیان فصل کرنا
حدیث نمبر: 3462
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي الْحُجْرَةِ وَأَنَا فِي الْبَيْتِ فَيَفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ بِتَسْلِيمٍ يُسْمِعُنَاهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجرے میں نماز ادا کرتے تھے ، اور میں گھر میں ہوتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جفت اور وتر کے درمیان سلام پھیر کر فصل کرتے تھے ، اور اس سلام کی آواز آپ ہمیں سناتے تھے ( یعنی بلند آواز میں سلام پھیرتے تھے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، عمر بن عبدالعزیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔