کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: بارش کی وجہ سے جمعہ میں شریک نہ ہونا

مجمع الزوائد ومنبع الفوائد

حدیث نمبر: 3184
عنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَهُوَ عَلَى نَهَرِ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُسِيلُ الْمَاءَ عَلَى غِلْمَتِهِ وَمَوَالِيهِ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ : يَا أَبَا سَعِيدٍ الْجُمُعَةُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " إِذَا كَانَ مَطَرٌ وَابِلٌ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ " رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِيِ وِجَادَةَ ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ الْعَلَاءِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَقَالَ : لَيْسَ عِنْدَهُ غَيْرُهُ وَهُوَ ثِقَةٌ وَوَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ . ¤
محمد محی الدین
عمار بن ابوعمار ، جو بنوہاشم کے غلام ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ اُن کا گزر سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا ، جو ” نہر ام عبداللہ “ کے پاس موجود تھے ، وہ اپنے لڑکوں اور غلاموں پر پانی بہا رہے تھے ، عمار نے اُن سے دریافت کیا : اے ابوسعید ! آج جمعہ ہے ، تو سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب دیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب تیز بارش ہو رہی ہو ، تو آدمی کو اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لینی چاہیے “ ۔
یہ روایت عبداللہ نے ابووجادہ کے حوالے سے نقل کی ہے ( شاید یہ یہاں یہ ترجمہ ہو گا ، عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے ” وجادہ “ کے طور پر نقل کی ہے ) اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن العلاء ہے ، جسے یحیی بن معین نے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک روایت کے مطابق اسے ضعیف قرار دیا ہے ، انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے ، اس کے حوالے سے اس روایت کے علاوہ اور کوئی حدیث منقول نہیں ہے ، یہ شخص ” ثقہ “ ہے ، امام ابوداؤد نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3184
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3185
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : مَا كَانَ لَنَا عِيدٌ إِلَّا فِي صَدْرِ النَّهَارِ وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نُجَمِّعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ظِلِّ الْحَطِيمِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہماری عید صرف دوپہر کے وقت ہوتی ہے ، مجھے اپنے بارے میں صرف یہ بات یاد ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ، حطیم کے سائے میں جمعہ ادا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3185
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف