کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص سفر کرے اور کسی شہر میں اہل بنا لے ( یعنی شادی کر لے )
حدیث نمبر: 2948
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَأَنْكَرَهُ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي تَأَهَّلْتُ بِمَكَّةَ مُنْذُ قَدِمْتُ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ تَأَهَّلَ بِبَلَدٍ فَلْيُصَلِّ صَلَاةَ الْمُقِيمِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابوذباب بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے منی میں چار رکعات ادا کیں لوگوں نے اس حوالے سے ان پر اعتراض کیا تو انہوں نے فرمایا : اے لوگو جب میں مکہ آیا تھا تو میں نے وہاں اہل بنا لیا تھا ( یعنی شادی کر لی تھی ) اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، جو شخص کسی شہر میں اہل بنا لے وہ مقیم کی نماز ادا کرے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 2949
وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا تَأَهَّلَ الْمُسَافِرُ فِي بَلَدٍ فَهُوَ مِنْ أَهْلِهَا يُصَلِّي صَلَاةَ الْمُقِيمِ أَرْبَعًا " . ¤ وَإِنِّي تَأَهَّلْتُ بِهَا مُنْذُ قَدِمْتُهَا فَلِذَلِكَ صَلَّيْتُ بِكُمْ أَرْبَعًا . ¤ وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
ان کے حوالے سے امام ابویعلیٰ نے یہ روایت نقل کی ہے : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب کوئی مسافر کسی شہر میں اہل بنا لے ، تو وہ اس شہر کے رہنے والوں میں شمار ہو گا ، اور وہ مقیم کی نماز کی طرح چار رکعات ادا کرے گا “ ۔ ( سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) جب میں یہاں آیا تو میں نے یہاں اہل بنا لیا تھا اس لئے میں نے تم لوگوں کو چار رکعات پڑھائی ہیں ۔ اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔