حدیث نمبر: 2949
وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا تَأَهَّلَ الْمُسَافِرُ فِي بَلَدٍ فَهُوَ مِنْ أَهْلِهَا يُصَلِّي صَلَاةَ الْمُقِيمِ أَرْبَعًا " . ¤ وَإِنِّي تَأَهَّلْتُ بِهَا مُنْذُ قَدِمْتُهَا فَلِذَلِكَ صَلَّيْتُ بِكُمْ أَرْبَعًا . ¤ وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین

ان کے حوالے سے امام ابویعلیٰ نے یہ روایت نقل کی ہے : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب کوئی مسافر کسی شہر میں اہل بنا لے ، تو وہ اس شہر کے رہنے والوں میں شمار ہو گا ، اور وہ مقیم کی نماز کی طرح چار رکعات ادا کرے گا “ ۔ ( سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) جب میں یہاں آیا تو میں نے یہاں اہل بنا لیا تھا اس لئے میں نے تم لوگوں کو چار رکعات پڑھائی ہیں ۔ اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2949
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف