حدیث نمبر: 2473
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ : " وَاحِدَةٌ وَلِأَنْ تُمْسِكَ عَنْهَا خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلِّهَا سُودُ الْحَدَقِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں دریافت کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : ایک دفعہ ایسا کر لو اور اگر تم اس سے بھی باز رہو تو یہ ایک سو اونٹینوں سے زیادہ بہتر ہے ، جو سب سیاہ آنکھوں والی ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حدیث نمبر: 2474
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ : " وَاحِدَةٌ أَوْ دَعْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا یہاں تک کہ کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں بھی سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک دفعہ ایسا کر لو یا اسے بھی ترک کر دو !
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
حدیث نمبر: 2475
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يُحَرِّكُ الْحَصَى وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِلرَّجُلِ : " هُوَ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ: يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو کنکریوں کو حرکت دے رہا تھا وہ شخص نماز ادا کر رہا تھا جب اس نے نماز مکمل کر لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا : نماز میں سے تمہارا حصہ یہ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
حدیث نمبر: 2476
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ وَرَجُلٌ يُقَلِّبُ الْحَصَى بِيَدِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ : " أَيُّكُمُ الْمُقَلِّبُ الْحَصَى بِيَدِهِ ؟ " فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ : " إِنَّهُ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے ایک شخص اپنے ہاتھ کے ذریعے کنکریاں پلٹنے لگا جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے ہماری طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا : تم میں سے کون شخص اپنے ہاتھ کے ذریعے کنکریاں الٹ پلٹ رہا تھا ؟ ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: یا رسول اللہ ! میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہاری نماز میں سے تمہارا حصہ یہی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حدیث نمبر: 2477
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا خَلْفَهُ يُقَلِّبُ الْحَصَى وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ : " مَنْ قَلَّبَ الْحَصَى ؟ " فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا فَقَالَ : " ذَاكَ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے ایک شخص کو کنکریاں الٹتے پلٹتے ہوئے سنا آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے ( نماز سے فارغ ہونے کے بعد ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کون شخص کنکریاں الٹ پلٹ رہا تھا ؟ ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہاری نماز میں سے تمہارا حصہ یہی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے ، جسے ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ” ثقہ “ کہا: ہے ، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے ، جسے ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ” ثقہ “ کہا: ہے ، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 2478
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَسْحِ الْحَصَى - يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ - فَقَالَ : " مَسْحَةٌ وَاحِدَةٌ " . ¤ قُلْتُ : لَهُ فِي السُّنَنِ النَّهْيُ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِي حَدِيثِهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں دریافت کیا : ان کی مراد یہ تھی کہ نماز کے دوران ایسا کرنے کے بارے میں دریافت کیا : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایک مرتبہ ہاتھ پھیرا جا سکتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ” سنن “ میں یہ حدیث منقول ہے ، جو کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کی ممانعت کے بارے میں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث میں ضعف پایا جاتا ہے ۔