مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز کے دوران کنکریوں پر ہاتھ پھیرنا
حدیث نمبر: 2474
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ : " وَاحِدَةٌ أَوْ دَعْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا یہاں تک کہ کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں بھی سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک دفعہ ایسا کر لو یا اسے بھی ترک کر دو !
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔