حدیث نمبر: 2477
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا خَلْفَهُ يُقَلِّبُ الْحَصَى وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ : " مَنْ قَلَّبَ الْحَصَى ؟ " فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا فَقَالَ : " ذَاكَ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے ایک شخص کو کنکریاں الٹتے پلٹتے ہوئے سنا آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے ( نماز سے فارغ ہونے کے بعد ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کون شخص کنکریاں الٹ پلٹ رہا تھا ؟ ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہاری نماز میں سے تمہارا حصہ یہی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے ، جسے ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ” ثقہ “ کہا: ہے ، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2477
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف