حدیث نمبر: 2476
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ وَرَجُلٌ يُقَلِّبُ الْحَصَى بِيَدِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ : " أَيُّكُمُ الْمُقَلِّبُ الْحَصَى بِيَدِهِ ؟ " فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ : " إِنَّهُ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے ایک شخص اپنے ہاتھ کے ذریعے کنکریاں پلٹنے لگا جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے ہماری طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا : تم میں سے کون شخص اپنے ہاتھ کے ذریعے کنکریاں الٹ پلٹ رہا تھا ؟ ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: یا رسول اللہ ! میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہاری نماز میں سے تمہارا حصہ یہی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2476
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف