کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس سے متعلق تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1422
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْرُجُ فَيُهَرِيقُ الْمَاءَ ، فَيَتَمَسَّحُ بِالتُّرَابِ ، فَأَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ الْمَاءَ مِنْكَ قَرِيبٌ ؟ قَالَ : " مَا أَدْرِي ، لَعَلِّي لَا أَبْلُغُهُ " . ¤ قَالَ يَحْيَى مَرَّةً أُخْرَى : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ فَأَهْرَاقَ الْمَاءَ ، فَتَيَمَّمَ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ الْمَاءَ مِنْكَ قَرِيبٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا ، پھر آپ نے مٹی کے ذریعے مسح کیا ( یعنی تیم کر لیا ) میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! پانی آپ کے قریب ہی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے نہیں معلوم ، ہو سکتا ہے ، میں اُس تک نہ پہنچ سکوں ۔ ایک مرتبہ یحیی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ تشریف لے گئے ، آپ نے پیشاب کیا اور تیمم کر لیا ، آپ کی خدمت میں گزارش کی گئی : پانی آپ کے قریب ہی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1422
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1423
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانُوا يَأْتُونَ الْغَابَةَ فَيُدْرِكُونَ الْمَغْرِبَ عِنْدَ مِرْبَدِ الْغَنَمِ ، فَيَتَيَمَّمُونَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جنگل کی طرف جاتے تھے اور ” مربد غنم “ کے پاس انہیں مغرب کا وقت ہو جاتا ، تو وہ تیمم کر لیتے تھے ۔
یہی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1423
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف