کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: وضو کے وقت بسم اللہ پڑھ لینا
حدیث نمبر: 1111
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ يَقُومُ لِلْوُضُوءِ يُكْفِئُ الْإِنَاءَ ، فَيُسَمِّي اللَّهَ - تَعَالَى - ثُمَّ يُسْبِغُ الْوُضُوءَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ : إِذَا بَدَأَ بِالْوُضُوءِ سَمَّى . وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے لئے اُٹھتے تھے ، تو برتن انڈیل ( کر پہلے ہاتھ دھوتے ) تھے ، بسم اللہ پڑھتے تھے اور پھر اچھی طرح وضو کرتے تھے ۔ یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کا آغاز کرتے ، تو پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے ۔ ان دونوں احادیث کا مدار حارثہ بن محمد نامی راوی پر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1111
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1112
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، إِذَا تَوَضَّأْتَ فَقُلْ : بِسْمِ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، فَإِنْ حَفَظَتَكَ لَا تَبْرَحُ تَكْتُبُ لَكَ الْحَسَنَاتِ حَتَّى تُحْدِثَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے ابوہریرہ ! جب تم وضو کرو ، تو «بسم الله والحمدلله» پڑھ لو ، تمہارے محافظ فرشتے اس وقت تک تمہارے لئے نیکیاں نوٹ کرتے رہیں گے ، جب تک تمہارا وہ وضو ختم نہیں ہوتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1112
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن