حدیث نمبر: 1111
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ يَقُومُ لِلْوُضُوءِ يُكْفِئُ الْإِنَاءَ ، فَيُسَمِّي اللَّهَ - تَعَالَى - ثُمَّ يُسْبِغُ الْوُضُوءَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ : إِذَا بَدَأَ بِالْوُضُوءِ سَمَّى . وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے لئے اُٹھتے تھے ، تو برتن انڈیل ( کر پہلے ہاتھ دھوتے ) تھے ، بسم اللہ پڑھتے تھے اور پھر اچھی طرح وضو کرتے تھے ۔ یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کا آغاز کرتے ، تو پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے ۔ ان دونوں احادیث کا مدار حارثہ بن محمد نامی راوی پر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1111
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف