حدیث نمبر: 852
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ ، أَوْ رَجُلٌ يُضِلُّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ ، أَوْ مُصَوِّرٌ يُصَوِّرُ التَّمَاثِيلَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْمُصَوِّرِ ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اُس شخص کو ہو گا ، جس نے کسی نبی کو شہید کیا ہو ، یا جس کو کسی نبی نے قتل کیا ہو ، اور وہ شخص جو علم نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو گمراہ کرے ، اور وہ مصور ، جو تصویریں بناتا ہو گا ( انہیں بھی سب سے زیادہ سخت عذاب ہو گا ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ” صحیح “ میں اس میں سے صرف تصویر بنانے والا کا ذکر ہوا ہے ، اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ” صحیح “ میں اس میں سے صرف تصویر بنانے والا کا ذکر ہوا ہے ، اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے ۔