حدیث نمبر: 749
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلُّ بُنْيَانٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا - وَأَشَارَ بِكَفِّهِ - وَكُلُّ عِلْمٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ : لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ بِحَالٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ہر عمارت اپنے بنانے والے کے لیے وبال ہو گی ، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو اس طرح ہو ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ۔ اور قیامت کے دن ہر علم اپنے صاحب کے لیے وبال ہو گا ، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اس پر عمل کرئے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے ، ابن حبان کہتے ہیں : اس سے استدلال کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے ، ابن حبان کہتے ہیں : اس سے استدلال کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے ۔
حدیث نمبر: 750
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، تَعَلَّمُوا ، فَمَنْ عَلِمَ فَلْيَعْمَلْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” اے لوگو ! علم حاصل کرو اور جو شخص علم حاصل کر لے ، اُسے عمل بھی کرنا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ یہ بات ہے کہ ابوعبیدہ نام کے راوی نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ یہ بات ہے کہ ابوعبیدہ نام کے راوی نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔