کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: املاء کے بعد تحریر پیش کرنا (یعنی جس نے املاء کروائی تھی اُسے پڑھ کر سنانا )
حدیث نمبر: 684
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءُ شَدِيدَةٌ ، وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَّانِ ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ عَلَيْهِ بِقِطْعَةِ الْكَتِفِ أَوْ كَسْرَةٍ ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ ، فَمَا أَفْرَغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقْلِ الْقُرْآنِ حَتَّى أَقُولَ : لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا ، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ : " اقْرَأْ " ، فَأَقْرَأَهُ ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي . فَهُوَ وَجَادَّةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کیا کرتا تھا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کو شدت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور آپ کو بہت سا پسینہ آتا تھا ، جو موتیوں کی طرح کا ہوتا تھا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوتی تھی تو میں ( جانور کے ) کندھے ، یا کسی اور چیز کا ٹکڑا لے کر آتا تھا ، اور اُس وحی کو نوٹ کرتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے املاء کرواتے تھے ( ایک مرتبہ ایسا ہی ہوا ، اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زانوں ، میرے زانوں پر تھا ) وہ تحریر پوری ہونے سے پہلے قرآن کے وزن کی وجہ سے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ میری ٹانگ ٹوٹ جائے گی ، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اب میں اس ٹانگ پر کبھی نہیں چل سکوں گا ، جب میں فارغ ہوا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : پڑھ کر سناؤ ! میں آپ کو پڑھ کر سناتا تھا ، اگر اس میں کوئی غلطی ہوتی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھیک کروا دیتے تھے ، پھر میں وہ لے کر لوگوں کی طرف چلا جاتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، تاہم اس کی سند میں یہ تحریر ہے : میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی تو یہ ” وجادہ “ کے طور پر روایت ہو گی ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 684
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1913»