حدیث نمبر: 660
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَلَغَهُ عَنِّي حَدِيثٌ فَكَذَّبَ بِهِ فَقَدْ كَذَّبَ ثَلَاثَةً : اللَّهَ ، وَرَسُولَهُ ، وَالَّذِي حَدَّثَ بِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَحْفُوظُ بْنُ مِسْوَرٍ ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جس شخص کو میرے حوالے سے کوئی حدیث پہنچے اور وہ اُسے جھٹلا دے ، تو اُس نے تین کو جھٹلا دیا ، اللہ تعالیٰ کو ، اُس کے رسول کو اور اس شخص کو جس نے وہ حدیث بیان کی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محفوظ بن مسور ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، اُنہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محفوظ بن مسور ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، اُنہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ۔
حدیث نمبر: 661
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَلَغَهُ عَنِ اللَّهِ فَضِيلَةٌ فَلَمْ يُصَدِّقْ بِهَا لَمْ يَنَلْهَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جس شخص تک اللہ تعالیٰ کے حوالے سے کوئی فضیلت پہنچے اور وہ اُس کی تصدیق نہ کرے تو وہ اُس ( فضیلت ) تک نہیں پہنچ سکے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔