کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: دو حریص ایسے ہیں جو سیر نہیں ہوتے ہیں، علم کا طلبگار اور دنیا کا طلبگار
❮
❯
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعُ طَالِبُهُمَا : طَالِبُ عِلْمٍ ، وَطَالِبُ الدُّنْيَا " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” دو حرص والی چیزیں ایسی ہیں کہ ان دونوں ( چیزوں ) کا طلبگار سیر نہیں ہوتا ، علم کا طلبگار اور دنیا کا طلبگار “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے ، جو ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 571
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10388 ، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10388، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5666، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4880»
وَعَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْهُومَانِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُمْ : مَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ ، وَمَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الدُّنْيَا لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
مجاہد نے ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے : ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، انہوں نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ” مرفوع “ حدیث کے طور پر ، اسے نقل کیا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” حرص والی دو چیزیں ایسی ہیں ، جن کی حرص ختم نہیں ہوتی ہے ، جس شخص کو علم کے حصول کی حرص ہو ، اُس کی حرص ختم نہیں ہوتی ہے ، اور جس شخص کو دنیا کے حصول کی حرص ہو ، اس کی حرص ختم نہیں ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 572
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5670 اورده المؤلف فى كشف الاستار 163 ، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5666»
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْبَعٌ لَا يَشْبَعْنَ مِنْ أَرْبَعٍ : عَيْنٌ مِنْ نَظَرٍ ، وَأَرْضٌ مِنْ مَطَرٍ ، وَأُنْثَى مِنْ ذَكَرٍ ، وَعَالِمٌ مِنْ عِلْمٍ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” چار چیزیں ، چار چیزوں کے حوالے سے سیر نہیں ہوتی ہیں ، آنکھ دیکھنے سے ، زمین ، بارش سے ، مونث ، مذکر سے ، اور عالم ، علم سے ( کبھی سیر نہیں ہوتے ہیں ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس ہے اور وہ ضعیف ہے ، اُس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 573
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8266 ، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8262»