مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الزِّيَادَةِ مِنَ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ بِهِ . باب: علم کا زیادہ ہونا اور اُس پر عمل کرنا
حدیث نمبر: 574
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مِنْ مَعَادِنِ التَّقْوَى تَعَلُّمُكَ إِلَى مَا عَلِمْتَ مَا لَمْ تَعْلَمْ ، وَالنَّقْصُ فِيمَا قَدْ عَلِمْتَ قِلَّةُ الزِّيَادَةِ فِيهِ ، إِنَّمَا يُزْهِدُ الرَّجُلَ فِي عِلْمِ مَا لَمْ يَعْلَمْ قِلَّةُ الِانْتِفَاعِ بِمَا قَدْ عَلِمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تقوی کے معدن میں یہ بات بھی شامل ہے ، کہ تمہیں جس چیز کا علم ہے ، اُس کے ہمراہ تم اُس چیز کا بھی علم حاصل کرو ، جس کا تمہیں علم نہیں ہے ، تم جو چیز جانتے ہو ، اُس میں کمی اس میں اضافے کی قلت ہے ۔ آدمی اُس وقت تک علم سے بے رغبتی اختیار نہیں کرتا ، جب تک وہ یہ نہیں جان لیتا کہ اُس نے جو علم حاصل کیا ہے ، اُس سے تھوڑا نفع حاصل ہوا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ منکر الحدیث ہے ۔