حدیث نمبر: 545
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ ، وَتَعَلَّمُوا لِلْعِلْمِ السَّكِينَةَ وَالْوَقَارَ ، وَتَوَاضَعُوا لِمَنْ تَعَلَّمُونَ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” علم سیکھو ! اور علم کے لئے سکینت اور وقار سیکھو ! اور جن سے تم علم سیکھتے ہو ، ان کے سامنے تواضع کا اظہار کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے ، اور وہ متروک الحدیث ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے ، اور وہ متروک الحدیث ہے ۔
حدیث نمبر: 546
وَعَنْ جَمِيلَةَ أُمِّ وَلَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ : كَانَ ثَابِتٌ إِذَا أَتَى أَنَسًا قَالَ : يَا جَارِيَةُ ، هَاتِي لِي طِيبًا أَمْسَحُ يَدِي ; فَإِنَّ ابْنَ أُمِّ ثَابِتٍ لَا يَرْضَى حَتَّى يُقَبِّلَ يَدِي . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَجَمِيلَةُ هَذِهِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا . ¤
محمد محی الدین
جمیلہ نامی خاتون ، جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اُم ولد ہیں ، وہ بیان کرتی ہیں : ثابت ، جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے ، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے تھے : اے لڑکی ! میرے پاس خوشبو لے کر آؤ ! تاکہ میں اُسے ہاتھ پر لگا لوں ، کیونکہ ثابت کی ماں کا بیٹا ( یعنی خود ثابت ) دست بوسی کیے بغیر راضی نہیں ہو گا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور میں نے جمیلہ نامی اس خاتون کے حالات کہیں نہیں دیکھے ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور میں نے جمیلہ نامی اس خاتون کے حالات کہیں نہیں دیکھے ہیں ۔