کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس (مضمون) سے متعلق دیگر روایات
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى : " مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَاكُمُ الْمُسْلِمُ ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ ، وَهُوَ أَيْضًا مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مندر بن ساویٰ کو خط میں یہ لکھا تھا : ” جو شخص ہماری نماز ادا کرے ، اور وہ ہمارا ذبیحہ کھائے ، تو وہ مسلمان شمار ہو گا ، اور اُس کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ ( ثابت ) ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ادریس حلوانی ہے ، ( علامہ ہیثمی کہتے ہیں : ) میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، نیز یہ روایت ابوعبیدہ نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے نقل کی ہے ، حالانکہ انہوں ( یعنی ابوعبیدہ ) نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 64
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
وَعَنْ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا ، فَذَاكَ الْمُسْلِمُ ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص ہماری نماز ادا کرے ، اور ہمارے قبلہ کی طرف رُخ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے ، وہ مسلمان شمار ہو گا ، اُس کے لیے اللہ کا ، اور اُس کے رسول کا ذمہ ( ثابت ) ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، عبید بن عبیدہ تمار ، نامی راوی کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 65
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَاعِزٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّ مَاعِزًا أَسْلَمَ أَحْرَزَ مَالَهُ ، وَإِنَّهُ لَا يَجْنِي عَلَيْهِ إِلَّا يَدُهُ " ، فَبَايَعْتُ عَلَى ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ هُنَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ماعز رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ماعز نے اسلام قبول کیا ، تو اپنا مال محفوظ کر لیا ، اب اُس کے خلاف صرف اُس کا اپنا ہاتھ ہی جنایت کرے گا ۔ راوی کہتے ہیں : تو اس بات پر ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ہنید بن قاسم ہے اور وہ مجہول ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 66
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف