مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ . باب: اس (مضمون) سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 66
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَاعِزٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّ مَاعِزًا أَسْلَمَ أَحْرَزَ مَالَهُ ، وَإِنَّهُ لَا يَجْنِي عَلَيْهِ إِلَّا يَدُهُ " ، فَبَايَعْتُ عَلَى ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ هُنَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ماعز رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ماعز نے اسلام قبول کیا ، تو اپنا مال محفوظ کر لیا ، اب اُس کے خلاف صرف اُس کا اپنا ہاتھ ہی جنایت کرے گا ۔ راوی کہتے ہیں : تو اس بات پر ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ہنید بن قاسم ہے اور وہ مجہول ہے ۔