حدیث نمبر: 9896
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : جَاءَتِ الْأَنْصَارُ تُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْعَقَبَةِ فَقَالَ : " يَا عَلِيُّ قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ " . فَقَالَ : عَلَامَ أُبَايِعُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " عَلَى أَنْ يُطَاعَ اللَّهُ وَلَا يُعْصَى ، وَعَلَى أَنْ تَمْنَعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَهْلَ بَيْتِهِ وَذُرِّيَّتَهُ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَذَرَارِيَّكُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَرْوَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : عقبہ کی رات ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں انصار بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے علی ! تم اُٹھو ، اے علی ! ان سے بیعت لے لو ! انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں کس چیز پر ان سے بیعت لوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے گی ، اس کی نافرمانی نہیں کی جائے گی اور اس بات پر کہ تم لوگ اللہ کے رسول اور ان کے اہل بیت اور ان کی ذریت کی اسی طرح حفاظت کرو گے ، جس طرح تم اپنے آپ کی اور اپنے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، عبداللہ بن مروان نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے ، وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9896
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1766)»