❮
❯
حدیث نمبر: 9808
وَعَنْ مِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يَبْقَى عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ بَيْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ كَلِمَةَ الْإِسْلَامِ يُعَزُّ عَزِيزٌ أَوْ يُذَلُّ ذَلِيلٌ ، إِمَّا يُعِزُّهُمْ فَيَجْعَلُهُمْ مِنْ أَهْلِهِمْ ، أَوْ يُذِلُّهُمْ فَيَدِينُونَ لَهُمْ " . إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " إِمَّا يُعِزُّهُمْ فَيَهْدِيهِمْ إِلَى الْإِسْلَامِ ، أَوْ يُذِلُّهُمْ فَيُؤَدُّونَ الْجِزْيَةَ " . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین

سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” روئے زمین پر کوئی کچا یا پکا گھر ایسا نہیں رہے گا ، جس میں اللہ تعالیٰ اسلام کے کلمے کو داخل نہ کر دے عزت دار کو عزت ملے گی ذلیل کو ذلت ملے گی یا تو اللہ تعالیٰ انہیں عزت دے گا اور انہیں اہل اسلام میں کر دے گا ، یا انہیں ذلیل کرے گا تو وہ ان کے مطیع ہو جائیں گے “ ۔ تاہم ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” یا تو اللہ تعالیٰ انہیں عزت دے گا اور انہیں اسلام کی طرف ہدایت دے گا ، یا انہیں ذلیل کرے گا تو وہ جزیہ ادا کریں گے “ ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9808
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254/20) اخرجه احمد فى المسند (4/6) ، أخرجه مسند أحمد برقم: 23302، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8373، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6701»