مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ عُلُوِّ الْإِسْلَامِ عَلَى كُلِّ دِينٍ خَالَفَهُ وَظُهُورِهِ عَلَيْهِ باب: اسلام کا اپنے مخالف ہر دین پر بلند ہونا اور اس پر غالب آنا
وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لِيَبْلُغَنَّ هَذَا الْأَمْرُ مَا بَلَغَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ ، وَلَا يَتْرُكُ اللَّهُ بَيْتَ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ هَذَا الدِّينَ يُعَزُّ عَزِيزٌ أَوْ يُذَلُّ ذَلِيلٌ ، عِزًّا يُعِزُّ اللَّهُ بِهِ الْإِسْلَامَ وَأَهْلَهُ ، وَذُلًّا يُذِلُّ اللَّهُ بِهِ الْكُفْرَ " . ¤ وَكَانَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ يَقُولُ : قَدْ عَرَفْتُ ذَلِكَ فِي أَهْلِ بَيْتِيَ ، لَقَدْ أَصَابَ مَنْ أَسْلَمَ مِنْهُمُ الْخَيْرُ وَالشَّرَفُ وَالْعِزُّ ، وَلَقَدْ أَصَابَ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ كَافِرًا الذُّلُّ وَالصَّغَارُ وَالْجِزْيَةُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عنقریب یہ دین وہاں تک پہنچ جائے گا جہاں تک رات اور دن پہنچتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ( کچے گھروں کی ) ہر بستی اور ( پکے گھروں کے ) ہر میں اس دین کو داخل کر دے گا ، عزت دار کو عزت نصیب ہو گی ذلیل کو ذلت ملے گی عزت وہ ہو گی جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اسلام اور اہل اسلام کو عزت دے گا ، اور ذلت وہ ہو گی جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کفر کو ذلیل کرے گا ۔ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے یہ بات اپنے اہل خانہ میں پا لی تھی جس نے اسلام قبول کیا تھا اسے بھلائی شرف اور عزت نصیب ہوئی اور جو ان میں سے کافر رہ گیا اسے ذلت کمتری اور جزیہ ملا “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔