مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُقْطَعُ مِنَ الْأَرَاضِي وَالْمِيَاهِ . باب: زمین یا پانیوں کو جاگیر کے طور پر دینا
حدیث نمبر: 9793
وَعَنْ أَبِي السَّائِبِ ، عَنْ جَدَّتِهِ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ - : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعَهَا بِئْرًا بِالْعَقِيقِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو السَّائِبِ ، قَالَ الذَّهَبِيُّ : مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
ابوسائب اپنی دادی ، جو مہاجرین میں سے ایک ہیں ان کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیق میں موجود ایک کنواں انہیں جاگیر کے طور پر دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسائب ہے ۔ امام ذہبی کہتے ہیں : یہ مجہول ہے ۔