مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ تَدْوِينِ الْعَطَاءِ . باب: سرکاری ادائیگیوں کی تدوین
حدیث نمبر: 9775
وَعَنْ مَخْلَدٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّ ثَلَاثَةَ أَعْبُدٍ شَهِدُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدْرًا ، فَكَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ أَلْفًا لِكُلِّ رَجُلٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مخلد غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین غلاموں نے غزوہ بدر میں حصہ لیا تھا ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان میں سے ہر ایک کو ایک ہزار ( درہم ) عطیہ کے طور پر دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔