حدیث نمبر: 9688
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجَارَتْ أَبَا الْعَاصِ فَأَجَازَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِوَارَهَا . ¤ وَإِنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ أَجَارَتْ أَخَاهَا عَقِيلًا فَأَجَازَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِوَارَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ أُمِّ هَانِئٍ ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ کو پناہ دے دی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دی ہوئی پناہ کو برقرار رکھا تھا ۔ سیدہ اُم ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا نے اپنے بھائی جناب عقیل کو پناہ دے دی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دی ہوئی پناہ کو برقرار رکھا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ صرف سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے بارے میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9688
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (426/22)»