حدیث نمبر: 9687
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ ، فَإِنْ أَجَارَتْ عَلَيْهِمُ امْرَأَةٌ فَلَا تَخْفِرُوهَا ، فَإِنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً [ يُعْرَفُ بِهِ ] يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَسْعَدَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مسلمانوں کا ذمہ ایک جیسی حیثیت رکھتا ہے اگر کوئی عورت ان لوگوں کی طرف سے پناہ دے دیتی ہے ، تو تم اس کی خلاف ورزی نہ کرو قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لئے مخصوص جھنڈا ہو گا ، جس کے حوالے سے وہ پہچانا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسد ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔