مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّفِّ لِلْقِتَالِ . باب: جنگ کے لئے صف بندی کرنا
عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ التُّجِيبِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ : صَفَّنَا يَوْمَ بَدْرٍ فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ فَنَظَرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ فَقَالَ : " مَعِي مَعِي " . ¤ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : كَذَا قَالَ أَبِي . وَقَالَ : وَصَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَالصَّحِيحُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ لَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤اسلم ابوعمران تجیبی بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : ” جنگ بدر کے دن ہم نے صف قائم کی ہم میں سے ایک شخص آگے نکلا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا : میرے ساتھ رہو ! میرے ساتھ رہو ! “ ۔ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : میرے والد نے اسی طرح بیان کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ہم نے غزوہ بدر کے دن صف بنائی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے صحیح قول یہ ہے کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر میں شرکت نہیں کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔