مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّفِّ لِلْقِتَالِ . باب: جنگ کے لئے صف بندی کرنا
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا الْعَدُوَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَحَدُنَا أَشَدُّ تَفَقُّدًا لِرُكْبَةِ أَخِيهِ حِينَ يَتَقَدَّمُ لِلصَّفِّ لِلْقِتَالِ مِنْهُ لِلسَّهْمِ حِينَ يُرْمَى يَقُولُ : احْذَرْ رُكْبَتَكَ ، فَإِنِّي أَلْتَمِسُ كَمَا تَلْتَمِسُ ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فِي آخِرِ بَابِ فَضْلِ الْجِهَادِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب ہم دشمن کے مقابلے میں موجود ہوتے تھے ، تو ہم میں سے ہر شخص جب لڑائی کے لئے صف میں آگے بڑھتا تو اپنے بھائی کے گھٹنے کا اس سے بھی زیادہ خیال رکھتا تھا جتنا چلائے جانے والے تیر کا خیال رکھا جاتا ہے وہ شخص یہ کہتا تھا اپنے گھٹنے کا خیال کرو ، کیونکہ میں بھی اسی طرح ( شہادت کا ) طلبگار ہوں جس طرح تم طلبگار ہو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : وہ لوگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہوتے تھے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی ہے اور وہ متروک ہے ۔ اس سے پہلے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے ، جو جہاد کی فضیلت سے متعلق باب کے آخر میں اللہ کی راہ میں صف بندی کے دوران آدمی کے کھڑا ہونے کی فضیلت کے بارے میں ہے ۔