مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْقِتَالِ . باب: جنگ کا وقت
حدیث نمبر: 9667
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ السُّلَمِيِّ قَالَ : كُنَّا نَشْهَدُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقِتَالَ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَالَ لَنَا : " احْمِلُوا " . حَمَلْنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن غزوان سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں شریک ہوتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا ، تو آپ ہم سے فرماتے تھے : حملہ کرو تو ہم حملہ کر دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن لہیعہ عطار ہے اور وہ ضعیف ہے ۔