حدیث نمبر: 965
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا تَأْتِي الْمِائَةُ وَعَلَى ظَهْرِهَا أَحَدٌ بَاقٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَتَابِعَيْهِ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي شِمْرٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ : عَنْ أَبِيهِ ، رَوَى عَنْهُ أَبُو بَكْرٍ بْنُ سَوَادٍ ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ایک سو سال گزرنے تک روئے زمین پر کوئی بھی باقی نہیں رہے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس روایت کے راوی سعید بن ابوشمر کا ذکر این ابوحاتم نے کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : انہوں نے اپنے والد سے روایت نقل کی ہے ، اور ان سے ابوبکر بن سواد نے روایت نقل کی ہے ، حالانکہ ان سے عبدالرحمن بن شریح نے روایت نقل کی ہے ، اور کسی نے ان کو ضعیف قرار نہیں دیا ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔