مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ باب: اس شخص کا بیان ، جو ایک تیر پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 9402
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ دَرَجَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کے اسلام میں بال سفید ہو جائیں ، تو یہ اس شخص کے لئے قیامت کے دن نور ہوں گے اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لئے ایک درجہ نوٹ کر لے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سالم بن ابوالجعد نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔