حدیث نمبر: 9401
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ - كَانَ لَهُ مِثْلُ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جس شخص کے مسلمان ہونے کے دوران بال سفید ہو جائیں ، تو یہ قیامت کے دن اس کے لئے نور ہوں گے اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکے خوا وہ نشانے پر لگے یا نہ لگے تو یہ چیز اس کے لئے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کی مانند ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9401
درجۂ حدیث محدثین: رواه الطبراني بإسنادين رجال أحدهما ثقات.
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7556)»