مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ باب: اس شخص کا بیان ، جو ایک تیر پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 9403
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : مُقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَلَغَ - أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ - فَبِعِتْقِ رَقَبَةٍ ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : آدمی کا اللہ کی راہ میں صف میں کھڑا ہونا اس کے لئے دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکتا ہے اور وہ ( نشانے تک ) پہنچ جاتا ہے خواہ نشانے پر لگے یا نہ لگے تو یہ غلام آزاد کرنے کی مانند ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں بوڑھا ہو جائے ( یعنی اس کے بال سفید ہو جائیں ) تو یہ چیز اس کے لئے قیامت کے دن نور ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔