مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ باب: اس شخص کا بیان ، جو ایک تیر پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 9399
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ : " مَنْ أَدْخَلَ هَذَا الْحِصْنَ سَهْمًا فَقَدْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ قَالَ عُتْبَةُ : فَأَدْخَلْتُ ثَلَاثَةَ أَسْهُمٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ اور نضیر ( کے خلاف جنگ ) کے دن یہ ارشاد فرمایا : ” جو شخص اس قلعے میں ایک تیر پھینک دے گا اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی“ ۔ سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے ( اس موقع پر ) تین تیر ( قلعے کے اندر ) داخل کیے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے ۔