مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ باب: اس شخص کا بیان ، جو ایک تیر پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 9398
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُوَفَّقٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکتا ہے ، تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن نور ہو گا “ ۔ ”
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبدالرحمن بن فضل بن موفق کے حوالے سے نقل کی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صیح کے رجال ہیں ۔