مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ باب: گھڑ دوڑ ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے ؟
حدیث نمبر: 9363
وَعَنْ أَبِي بَلْجٍ قَالَ : رَأَيْتُ لُبَيَّ بْنَ لَبَا الْأَسَدِيَّ وَكَانَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبَقَ فَرَسٌ لَهُ جَلَّلَهُ بُرْدًا عَدَنِيًّا ، وَرَأَيْتُ عَلَيْهِ ثَوْبَ خَزٍّ وَمِطْرَفًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوبلج بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا لبی بن لبا اسدی رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا ، ان کا گھوڑا سبقت لے گیا ، انہوں نے اس پر اونی چادر ڈالی ہوئی تھی اور میں نے ان صاحب کو دیکھا کہ ان کے جسم پر اونی اور نشان والا کپڑا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔