مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ باب: گھڑ دوڑ ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے ؟
حدیث نمبر: 9362
وَعَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : مَنْ يُرَاهِنِّي ؟ قَالَ شَابٌّ : أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ . قَالَ : فَسَبَقَهُ قَالَ : فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرِيٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کون میرے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرے گا ؟ ایک نوجوان نے جواب دیا : میں ، اگر آپ غصہ نہ کریں ۔ راوی کہتے ہیں : پھر وہ ان سے سبقت لے گیا ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کو دیکھا کہ وہ اُڑ رہے تھے اور وہ ایک گھوڑے کی برہنہ پشت پر اس کے پیچھے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔