مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجَلَبِ وَالْخَبَبِ باب: جلب اور خبب ( خراب کرنے یا دھوکہ دینے ) کی ممانعت
حدیث نمبر: 9364
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَجْلَبَ عَلَى الْخَيْلِ يَوْمَ الرِّهَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دے اور وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے حوالے سے خراب کر دے وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو گھڑ دوڑ کے دن گھوڑے پر چیخ و پکار کرے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں ۔