مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ باب: گھڑ دوڑ ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے ؟
حدیث نمبر: 9361
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : ضَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَيْلَ وَوَقَّتَ لِإِضْمَارِهَا وَقْتًا وَقَالَ : " يَوْمُ كَذَا وَكَذَا مَوْضِعُ كَذَا وَكَذَا " . وَأَرْسَلَ الْخَيْلَ الَّتِي لَيْسَتْ بِمُضَمَّرَةٍ مِنْ دُونِ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی تربیت کروائی اور ان کی تربیت کے لئے مخصوص وقت مقرر کیا پھر یہ فرمایا : فلاں فلاں دن فلاں فلاں علاقے میں ( ان کا مقابلہ ہو گا ) اور جن گھوڑوں کی تربیت نہیں کی گئی تھی ان کے مقابلے کی حد اس سے کم تھی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔