مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ باب: گھڑ دوڑ ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے ؟
حدیث نمبر: 9353
وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْمَعُنَا أَنَا وَعَبْدَ اللَّهِ وَعُبَيْدَ اللَّهِ وَقُثَمَ فَيُفَرِّجُ يَدَيْهِ هَكَذَا فَيَمُدُّ بَاعَهُ وَيَقُولُ : " مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الصَّبَّاحُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کثیر بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اکٹھا کرتے تھے میں ہوتا تھا عبداللہ ، عبیداللہ اور قثم ہوتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اس طرح پھیلا لیتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے : جو مجھ تک پہلے پہنچ جائے گا اسے یہ ، یہ ملے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صباح بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے ۔