مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ أَلْوَانِ الْخَيْلِ وَمَا يُسْتَحَبُّ مِنْهَا وَمَا يُكْرَهُ باب: گھوڑوں کی مختلف قسموں کا بیان اور ان میں سے کون سا پسندیدہ ہے ؟ اور کون سا ناپسندیدہ ہے ؟
حدیث نمبر: 9346
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَغْزُوَ فَاشْتَرِ فَرَسًا أَغَرَّ مُحَجَّلًا مُطْلَقَ الْيُمْنَى فَإِنَّكَ تَسْلَمُ وَتَغْنَمُ" . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ کرو ، تو ایسا گھوڑا خریدو ، جو چمکدار پیشانی والا ہو ، اس کی ( تین ) ٹانگوں میں سفید نشان ہو ، اور ( آگے والی ) دائیں ٹانگ میں نہ ہو ، اس طرح تم سلامت بھی رہو گے اور تمہیں غنیمت بھی حاصل ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔