مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ . باب: علم نسب کا بیان
حدیث نمبر: 933
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَلَدَ نُوحٌ ثَلَاثَةً : فَسَامُ أَبُو الْعَرَبِ ، وَحَامُ أَبُو الْحَبَشَةِ ، وَيَافِثُ أَبُو الرُّومِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سیدنا نوح علیہ السلام کے تین بیٹے تھے ، سام ، عربوں کے جدامجد ہیں ، حام ، حبشیوں کے جدامجد ہیں اور یافث ، رومیوں کے جدامجد ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔