مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ . باب: علم نسب کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَلَدُ نُوحٍ : سَامُ وَحَامُ وَيَافِثُ ، فَوَلَدَ سَامُ الْعَرَبَ وَفَارِسَ وَالرُّومَ وَالْخَيْرُ فِيهِمْ ، وَوَلَدَ يَافِثُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَالتُّرْكَ وَالصَّقَالِبَةَ وَلَا خَيْرَ فِيهِمْ ، وَوَلَدَ حَامُ الْقِبْطَ وَالْبَرْبَرَ وَالسُّودَانَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرُّهَاوِيُّ عَنْ أَبِيهِ . فَمُحَمَّدٌ : وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : صَدُوقٌ ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ . وَيَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، فَقَالَ : مَحَلُّهُ الصِّدْقُ . وَقَالَ الْبُخَارِيُّ : مُقَارَبُ الْحَدِيثِ ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى وَجَمَاعَةٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” سیدنا نوح علیہ السلام کی اولاد یہ ہے : سام ، حام اور یافث ، سام کی اولاد اہل عرب ، اہل فارس اور اہل روم ہیں ، اور بھلائی ان میں ہے ، یافث کی اولاد یاجوج ماجوج ، ترک اور صقالبہ ہیں ، ان میں کوئی بھلائی نہیں ہے ، جبکہ حام کی اولاد قبطی ، بربر اور سیاہ فام لوگ ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یزید بن سنان رہاوی ہے ، جس نے اپنے باپ سے یہ روایت نقل کی ہے ، محمد نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں یہ صدوق ہے ، یحیی بن معین اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، یزید بن سنان نامی راوی کو ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : اس کا محل صدق ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ مقارب الحدیث ہے ، یحیی اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔