مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِغَيْرِ إِذْنٍ وَلَا سَبَبٍ باب: جو شخص اجازت یا سبب کے بغیر ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کرے اس کا بیان
وَعَنْ شَدَّادٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ فَاشْتَكَى . فَقَالَ : " مَا لَكَ يَا شَدَّادُ ؟ " قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَكَيْتُ وَلَوْ شَرِبْتُ مِنْ مَاءِ بَطِحَانَ لَبَرِئْتُ . قَالَ : " فَمَا يَمْنَعُكَ ؟ " قُلْتُ : هِجْرَتِي . قَالَ : " اذْهَبْ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ حَيْثُ كُنْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا شداد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے ہجرت کی بیعت کر لی پھر وہ بیمار ہو گئے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے شداد تمہیں کیا ہوا ہے ؟ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بیمار ہو گیا ہوں اگر میں بطحان کا پانی پی لوں گا ، تو ٹھیک ہو جاؤں گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو تم ایسا کرتے کیوں نہیں ہو ؟ میں نے عرض کی : اپنی ہجرت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جاؤ ! تم جہاں بھی ہو گے تم مہاجر شمار ہو گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔