مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَقَامَ الدِّينَ فِي غَيْرِ أَرْضِ اللَّهِ الَّتِي هَاجَرَ إِلَيْهَا حَيْثُ كَانَ باب: جو شخص دین کو اس زمین کے علاوہ جگہ پر قائم رکھے جس کی طرف اس نے ہجرت کی تھی اور وہ جگہ وہ ہو جہاں وہ پہلے تھا
حدیث نمبر: 9289
وَفِي رِوَايَةٍ : " الْهِجْرَةُ أَنْ تَهْجُرَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ حَسَنٌ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ہجرت یہ ہے کہ تم برائیوں سے لاتعلق رہو ان میں سے جو ظاہر ہیں یا جو پوشیدہ ہیں اور تم نماز قائم کرو ، اور تم زکوۃ ادا کرو تو تم مہاجر ہو گئے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک حسن ہے یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔