حدیث نمبر: 9275
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى خَتَمَهَا وَقَالَ : " النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ " وَقَالَ : " لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ " . ¤ فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ : كَذَبْتَ . وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خُدَيْجٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عَرَافَةِ قَوْمِهِ ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ فَسَكَتَا ؛ فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ لَيَضْرِبَهُ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا : صَدَقَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ” جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پڑھا اور پوری سورت کو پڑھا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ” دیگر لوگ ایک جگہ میں ہیں ، اور میں اور میرے اصحاب ایک جگہ میں ہیں ، آپ نے فرمایا : فتح کے بعد ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد اور نیت ہیں“ ( راوی کہتے ہیں : ) تو مروان نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس وقت مروان کے پاس سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی پلنگ پر اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر یہ دونوں چاہیں ، تو یہ بھی تمہیں یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں لیکن یہ صاحب اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ تم انہیں ان کی قوم کے عہدے دار کے عہدے سے الگ کر دو گے اور یہ دوسرے صاحب اس بات سے ڈرتے ہیں کہ تم انہیں صدقہ کی وصولی سے الگ کر دو گے یہ دونوں صاحبان خاموش رہے مروان نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو مارنے کے لئے درہ اٹھایا جب ان دونوں صاحبان نے یہ بات دیکھی تو ان دونوں نے کہا: یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے یہ بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9275
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (22/3)»