حدیث نمبر: 894
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَا أَتَى عَلَى النَّاسِ عَامٌ إِلَّا أَحْدَثُوا فِيهِ بِدْعَةً وَأَمَاتُوا فِيهِ سُنَّةً ، حَتَّى تَحْيَا الْبِدَعُ وَتَمُوتَ السُّنَنُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ” لوگوں پر جو بھی نیا سال آتا ہے ، یہ اس میں کوئی بدعت ایجاد کر لیتے ہیں ، اور کسی سنت کو ختم کر دیتے ہیں ، یہاں تک کہ بدعتیں رہ جائیں گی اور سنتیں ختم ہو جائیں گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 894
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن، کیونکہ اس کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔