مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ . باب: بدعتوں اور نفسانی خواہشات کا بیان
حدیث نمبر: 895
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا تَحْتَ ظِلِّ السَّمَاءِ مِنْ إِلَهٍ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ - أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ هَوًى مُتَّبَعٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” آسمان کے سائے تلے اللہ تعالیٰ کے علاوہ جتنے بھی معبودوں کی عبادت کی جاتی ہے ، اُن میں سے کوئی بھی ( باطل معبود ) اللہ تعالیٰ کے نزدیک نفسانی خواہش کی پیروی سے زیادہ بڑا ( یعنی زیادہ ناپسندیدہ ) نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن دینار ہے اور وہ متروک الحدیث ہے ۔